پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی سیاست میں انٹری؟
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ صبا قمر کو شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ کیسا لگا ؟‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ اداکارہ صبا قمر کی گاڑی میں ڈانس کرتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل
اس سے قبل اداکارہ صبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
وائرل ویڈیو میں صبا قمر نے کالے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا اور وہ گاڑی میں ڈانس کر رہی تھیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔















