Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بل گیٹس کو ان کی نئی محبت مل گئی

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کو ان کی نئی محبت مل گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق67 سالہ بل گیٹس ایک مشہور سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کی 60 سالہ بیوہ پاؤلہ ہرڈ کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

  بل گیٹس اور پاؤلہ ہرڈ کے درمیان ایک سال سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک انہوں نے بل گیٹس کے بچوں سے ملاقات نہیں کی ہے۔

بل گیٹس اور پاؤلہ ہرڈ نے گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل ایک ساتھ دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ 114 ارب ڈالرز کے مالک بل گیٹس کا پسندیدہ مشغلہ کیا ہے؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-02-09/1191781_4523569_bill_updates.jpg

میڈیا کے مطابق پاؤلہ ہرڈ کی 2 بیٹیاں ہیں اور ان کے شوہر کا 2019 میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس اربوں افراد کے کس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟

واضح رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی شادی 30 سال برقرار رہی جس کے بعد دونوں نے مئی 2021 میں طلاق کا اعلان کیا تھا۔ ان کے 3 بچے جینیفر، روری اور فوبی ہیں۔

متعلقہ خبریں