بھارت میں شادی بیاہ کے موقعوں پر اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں۔
آج ہم ایسی ہی ایک ویڈٰیو کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں جس میں دلہن کے ساتھ نامناسب حرکت کرنے پر دولہا نے فوٹوگرافر کی دھلائی کر دی۔
ویڈٰیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اور دلہن اسٹیج پر کھڑے ہوئے ہیں اور فوٹوگرافر ان کی تصاویر بنا رہا ہے۔
کچھ دیر بعد فوٹوگرافر دولہا کو نظرانداز کردیتا ہے اور صرف دلہن کی ہی تصاویر لینا شروع کر دیتا ہے، دولہا پاس میں کھڑا ہو کر دیکھ رہا ہوتا ہے کہ اتنی دیر میں فوٹوگرافر دلہن کے انتہائی قریب چلا جاتا ہے۔
دلہن کے قریب جانے پر دولہا کو شدید غصہ آتا ہے اور وہ فوٹوگرافر کو تھپڑ مار کر کہتا ہے کہ دور سے تصویر نہیں لے سکتے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا کی جانب سے اس ردعمل پر دلہن خوب ہنستی ہے اور بعد میں دولہا بھی ہنسنے لگتا ہے۔
اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ویڈٰیو صرف مذاق کیلئے ہی بنائی گئی ہیں کیونکہ ویڈیو کے آخر میں دولہا ، دلہن اور فوٹوگرافر سبھی ہنس رہے ہوتے ہیں۔




















