پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی 26 ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو 26 سالگرہ اپنے دوستوں کے ہمراہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ہانیہ عامر نے سفید اور نیلے رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے ہانیہ عامر کا اسٹائل کاپی کرلیا
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram















