Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک عام عادت جو آپ کی شادی ناکام بنا سکتی ہے

ماہرین نے شادی میں ناکامی کی وجہ اسمارٹ فون کو قرار دیا ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسمارٹ فون کے لیے شریک حیات کو نظر انداز کرنے سے شادی ناکام ہو سکتی ہے۔

  تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ بظاہر عام سی عادت نہ صرف آپ کے اردگرد موجود افراد کے مزاج پر گراں گزرتی ہے بلکہ اس سے جوڑوں کا باہمی تعلق بھی تباہ ہوسکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس عادت کے نتیجے میں لوگوں کے باہمی تعلق پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جب میاں یا بیوی میں سے کوئی ایک اسمارٹ فون پر بہت زیادہ مصروف رہتا ہو تو جوڑوں کا باہمی رشتہ متاثر ہوتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ منشا پاشا نے مشہور شخصیات کی شادیاں ناکام ہونے کی وجہ بتادی ہے۔

 ایک انٹرویو میں اداکارہ منشا پاشا نے مشہور شخصیات کی شادیوں اور طلاقوں کے بارے میں بات کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

انہوں نے کہا کہ اداکار غیر مستحکم ہوتے ہیں اور ہمارا کام ہماری دماغی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے کیونکہ ہم مسلسل کیمرے کے سامنے تاثرات اور جذبات سے کھیل رہے ہوتے ہیں اور لوگ ڈرامے میں ادا کئے گئے کردار سے ہی ہمارے بارے میں رائے قائم کرلیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

ان کا کہنا تھا کہ اکثر جب کوئی اداکار اور اداکارہ کسی ڈرامے میں بطورِ جوڑی کردار نبھاتے ہیں تو لوگ ان کی جوڑی کو بے حد پسند کرنے لگتے ہیں اور جب وہ بھی یہ بات محسوس کرتے ہیں کہ وہ ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں اور انہیں پسند کیا جاتا ہے اس لئے وہ شادی کرلیتے ہیں جو کہ بعد میں مسائل کا سبب بن جاتی ہے کیونکہ انہوں نے ایک دوسرے کو سمجھا نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی میں کبھی عالیشان چیزوں کی خواہش نہیں رہی، منشا پاشا کا بول کو خصوصی انٹرویو

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

اداکارہ نے بتایا کہ ہم اداکاروں کے کام کی نوعیت ہی دکھاوا کرنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم جو بھی کر رہے ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر دکھاتے ہیں اور لوگ ہمارے معاملات میں بولتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیں جوڑی کے طور پر ایک ساتھ دیکھا ہوتا ہے اس لئے انہیں ہماری شادی اور طلاق کے بارے میں جاننے کیلئے بھی تجسس ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ذاتی زندگی سے جڑے معاملات سوشل میڈیا پر نہیں بتانے چاہیے اور اپنی منگنی شادی وغیرہ کو سوشل میڈیا سے دور رکھنا چاہیے کیونکہ ہماری شادی، شادی ہونی چاہیے نہ کہ سوشل میڈیا پر دکھایا جانے والا رشتہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا تھا کہ اداکاروں کی شادیاں ناکام ہونے کی اور بھی کئی وجوہات ہوتی ہوں گی مگر ان میں سے ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

متعلقہ خبریں