سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پین کیک سپیگھٹی زیرِ بحث ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناشتے کو منفرد بنانے کے لیے ہپین کیک سپیگھٹی تیار کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پین کیک سپیگھٹی تیار کرنے کے میدہ لیا اُس میں مصالحہ ڈالا اور ایک پیسٹ تیار کیا جسے پین میں ڈال کر سپیگھٹی کا شیپ دیا۔
ایک الگ باول میں انڈا ڈالا اور کچھ سپائس شامل کیے اورسب کو یکجان کر لیے اور بس کچھ ہی دیر میں پین کیک سپیگھٹی تیارہے۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو متعدد لوگ لائک کر چکے ہیں جبکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ڈش کے حوالے سے اپنی مختلف رائے بھی کمنٹس میں دے رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اوریوں میگی تیار کی گئی تھی۔
یہ ہی نہیں بلکہ چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث رہ چکی ہے۔
چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بریانی تیار کرنے کے بعد اس کے اُوپر چاکلیٹ ڈالی جا رہی ہے۔
واضح رہے کھانوں کے اصل ذائقے کو تبدیل کر کے نیا ذائقہ دینے کی کوشش پر سوشل میڈیا صارفین کبھی خوش تو کبھی غصے اظہار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔




















