Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پر جہاز میدان جنگ بن گیا؛ ویڈیو وائرل

کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پر جہاز میں موجود دو خواتین مسافروں میں جھگڑا ہو گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں برازیل کی پرواز میں ایک واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پر خواتین نے ایک دوسرے کو تھپڑ اور مکے مارے اور بال کھینچے جس کی وجہ سے پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

دوسری جانب برازیل کے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ  طیارے کے اڑان بھرنے سے قبل ایک مسافر خاتون نے اپنے معذور بیٹے کو کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھنے کے لیے ساتھ میں بیٹھی دوسری مسافر خاتون سے درخواست کی تھی۔

 خاتون کے انکار کرنے پر پہلی مسافر خاتون نے بحث و مباحثے کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد فلائٹ کے عملے نے دونوں خواتین کے درمیان جھگڑا ختم کرنے کی کوشش کی۔

بعدازاں ایئرلائن نے واقعے کی تصدیق کی اور لڑائی جھگڑے میں ملوث مسافروں کو پرواز سے اتار لیا۔

متعلقہ خبریں