Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دل پھینک لڑکے کی شادی پر تمام سابقہ گرل فرینڈز پہنچ گئیں، تقریب احتجاجی مظاہرے میں تبدیل

دل پھینک لڑکے کی شادی پر تمام سابقہ گرل فرینڈز پہنچ گئیں جس کے بعد تقریب احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایک شین نامی لڑکے نے کئی لڑکیوں کے ساتھ معاشقے چلائے اور بعد میں جب ایک سے شادی کرنے لگا تو باقی تمام لڑکیاں تقریب میں پہنچ گئیں اور شادی ہال کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔

  رپورٹ کے مطابق ان لڑکیوں نے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ”ہم شین کی سابق گرل فرینڈز کی ٹیم ہیں، آج ہم تمہیں تباہ کر دیں گی، آج ہم تمہارے سارے ماضی کے کرتوت لوگوں کو بتا دیں گی۔“

میڈیا کا کہنا ہے کہ دولہا نے اپنی دلہن اور اس کے والدین کو اپنے اتنے سارے معاشقوں سے آگاہ نہیں کیا تھا چنانچہ وہ لوگ اتنی لڑکیوں کو احتجاج کرتے دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے اور دولہا سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شین نے کہا کہ ’میری سابق گرل فرینڈز کے آنے سے مجھے بہت شرمندگی اٹھانی پڑی۔ ان کی وجہ سے میری نئی نویلی دلہن شادی کے دن ہی مجھے چھوڑ کر چلی گئی ہے ‘۔

شین نے کہا کہ ’ میں اس وقت نوجوان اور نادان تھا جب میرا ان کے ساتھ تعلق رہا، میں نے اس زمانے میں بہت سی لڑکیوں کا دل دکھایا، میں ان تمام لڑکیوں سے معافی مانگتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ میں دوسرے مردوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ لڑکیوں کے ساتھ ایسا برا سلوک نہ کریں، ہمیں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ وفادار رہنا چاہیے ‘۔

 شین نے کہا کہ ’ اگر مستقبل میں اس نے ہمارے بارے میں زبان کھول دی تو آپ کے ساتھ بھی وہی ہو گا جو آج میرے ساتھ ہوا‘۔

متعلقہ خبریں