بھارت کے معروف اداکار جاوید خان امروہی انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار جاوید خان امروہی پچھلے ایک سال سے بیمار تھے، انہیں سوریا نرسنگ ہوم سانتا کروز میں داخل کرایا گیا، جہاں یہ دونوں پھیپھڑے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
معروف اداکار جاوید خان امروہی کو گزشتہ روز شام ساڑھے بجے اوشیوارہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار جاوید خان امروہی نے کئی دہائیوں کے کریئر میں کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔
اپنے کریئر میں جاوید خان امروہی نے ‘ہم ہیں راہی پیار کے’ (1993)، ‘انداز اپنا اپنا’ (1994)، ‘عشق’ (1997)، ‘لگان’ (2001) اور ‘چک دے انڈیا ‘ (2007) میں اہم کردار ادا کیے تھے۔ سنہ 2020 میں ریلیز ہونے والی ‘سڑک 2’ میں وہ آخری بار پاکیا کے طور پر بڑی اسکرین پر نظر آئے۔




















