بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ عفت عمر کے نام محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے پاکستانی اداکارہ عفت عمر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل لگا؟ رائٹر نے بتادیا
ویڈیو پیغام میں شاہ رخ خان نے عفت عمر کو خوش رہنے کی تلقین کی اور ان کی کامیابیوں کیلئے دعا مانگی۔
View this post on Instagram
بعدازاں پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے شاہ رخ خان کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’ ایس آر کے آپ کی زندگی کے دو سیکنڈز جو آپ نے مجھے دیے وہ میری زندگی کا خوشگوار ترین لمحہ ہے۔ سپر اسٹار، آپ کو پٹھان کی کامیابی پر مبارکباد۔‘















