Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہروز سبزواری نے ایک بار پھر صدف کنول کو پروپوز کردیا

پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے ایک بار پھر اپنی اہلیہ صدف کنول کو پروپوز کردیا۔

حال ہی میں معروف اداکار شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے صدف کو کیسے پروپوز کیا تھا؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari)

سوال کے جواب میں اداکار شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ میں نے بولا تھا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں، میزبان نے سوال کیا کہ پھول دے کر پروپوز نہیں کیا تھا؟

شہروز سبزواری  نے کہا کہ نہیں پھول بعد میں دیے تھے لیکن پہلی بار صرف پوچھا تھا کہ آپ شادی کریں گی مجھ سے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari)

بعدازاں شو کے میزبان نے کہا کہ ہم ابھی آپ کو پھول دیتے ہیں آپ پروپوز کریں، میزبان کی فرمائش پر شہروز سبزواری گھٹنوں کے بل بیٹھ کر صدف کنول کو پروپوز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھ سے شادی کرو گی؟ جس پر صدف مسکرا دیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں