دنیا بھر میں دل کے امراض کے باعث ہونے والی اموات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
آج ہم آپ کو ایسی وجوہات کے بارے میں بتائیں گے جن کے باعث ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے، لونیٹ باترا نامی سائنسی جریدے نے ان 6 چیزوں کی نشاندہی کی ہے جن کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجوہات کیا ہیں؟
ورزش نہ کرنا
ماہرین کے مطابق دل کے 35 فیصد امراض ورزش نہ کرنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔
سگریٹ نوشی
ماہرینِ صحت کے مطابق سگریٹ میں موجود کیمیکل خون کو گاڑھا کر کے شریانوں میں جما دیتا ہے، اس وجہ سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے اور فوری طور پر موت واقع ہو سکتی ہے۔
شوگر
ہائی بلڈ شوگر خون کی نالیوں اور اعصاب کو نقصان پہنچاتی ہے اور یہ دل کو خون اور غذائی اجزا کی سپلائی کو کم کر دیتی ہے یا روک دیتی ہے۔
موٹاپا
موٹاپے سے خون کی نالیوں میں چربی پیدا ہوتی ہے اور دل کی جانب خون لے جانے والی شریانیں بند ہوجائیں تو اس سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔
ہائی کولیسٹرول
ہائی کولیسٹرول سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ اضافی کولیسٹرول شریانوں میں جم جاتا ہے اور دل اور دیگر اعضا کی طرف خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دل کا دورہ پڑنے سے 1 ہفتہ پہلے ظاہر ہونے والی 4 خاموش علامات جو آپ کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں
ہائی بلڈ پریشر
ہائی بلڈ پریشر شریانوں کی لچک کو متاثر کرتا ہے اور انہیں نقصان پہنچتا ہے۔ اس وجہ سے دل کی جانب خون کی روانی اور آکسیجن کم ہو جاتی ہے اور دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔




















