سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جن میں مسافروں کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
حال ہی میں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ہم واضح طورپر دیکھ سکتے ہیں کہ ٹرین میں موجود دو خواتین کے گروپس آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
خواتین کے ایک گروہ نے چپل سے دوسرے گروہ کی پٹائی کی تو اچانک سے دوسرے گروہ میں سے ایک بھاری بھرکم خاتون تشریف لے آئیں جنہوں نے خوب مکے مارے۔
ٹرین میں موجود کچھ خواتین نےبیچ بچاؤ کی کوشش کی جو کامیاب ہوگئیں۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ ریسلنگ کا جدید طریقہ ہے۔




















