Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گول گپوں کے نئے امتزاج کی ویڈیو ہوئی وائرل

گول گپے، ہر ایک کے پسندیدہ ہوتے ہیں اور صرف اس کے نام سے ہی سب کے منہ میں پانی آجاتا ہے لیکن سوشل میڈیا کے اس دور میں وائرل ہونے کی خاطر نت نئے امتزاج دیکھنے کو ملتے ہیں جو روایتی کھانوں کا ذائقہ خراب کردیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہوتی ہوئی نطر آرہی ہے جس پر صارفین کے ملے جلے تاثرات دیکھنے کو ملے ہیں۔

اس ویڈیو میں کڑی اور گول گپوں کا امتزاج دکھایا گیا ہے جب کہ یہ دونوں پکوان ایک دوسرے سے بہت الگ ہیں۔

انسٹاگرام کے ایک پیج کے ذریعے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایک اسٹریٹ وینڈر کو دیکھا جسکتا ہے۔

وہ پہلے ایک پوری لیتے ہیں اور اس میں چنے بھرتے ہیں، پھر اسے کڑھی میں ڈبو کر لوگوں کو کھانے کے لئے پیش کرتے ہیں۔

یہ پوسٹ ایک ہفتہ پہلے شیئر کی گئی تھی۔ اسے بھی دو لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ اس کلپ کو 4,000 سے زیادہ لائکس بھی مل چکے ہیں۔ کئی لوگوں نے کمنٹس سیکشن میں اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے جس میں بہت سے لوگ اس امتزاج سے خوش نہیں تھے۔

متعلقہ خبریں