Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے سی کے تھرمو اسٹیٹ کا مثالی درجہ حرارت کیا ہے؟

دنیا بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے اے سی کا استعمال زیادہ ہوتا جارہا ہے لیکن اس سے بل میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو اے سی کے ایک ایسے مخصوص درجہ حرارت کے بارے میں بتائیں گے جو کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے بل کو بھی بہت زیادہ نہیں بڑھنے دیتا۔

ماہرین نے اس بارے میں بتایا ہے کہ موسم گرما کے دوران اے سی کے تھرمو اسٹیٹ کا درجہ حرارت 26 رکھنا بہتر ہوتا ہے۔

 اے سی کا اتنا درجہ حرارت کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے بل کو بھی زیادہ نہیں بڑھنے دیتا۔

ان کا کہنا ہے کہ دن میں اے سی کا درجہ حرارت 26 رکھنا ٹھیک ہوتا ہے جب کہ رات کو سونے کے وقت اسے کچھ بڑھا دینا بہتر ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق رات میں نیند کے دوران ہمارے جسم کا درجہ حرارت قدرتی طور پر گھٹ جاتا ہے تو اے سی تھرمو اسٹیٹ میں 28 یا 29 درجہ حرارت رکھنے سے بہت زیادہ سردی کا احساس نہیں ہوتا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں