Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لڑکی کا اپنے محبوب سے ملاقات کرنے کا انوکھا طریقہ

بھارت کے شہر بہار سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی اپنے عاشق سے ملنے کے لیے پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دیا کرتی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بہار کے بٹیا میں ایک لڑکی ہر رات پورے گاؤں کی بجلی کاٹ یتی تھی تاکہ وہ گاؤں والوں کی نظروں سے دور اپنے عاشق سے مل سکے۔

تاہم، اپنے گاؤں میں بار بار بجلی کی کٹوتی سے پریشان گاؤں والوں نے بار بار محکمہ بجلی سے شکایت کی، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اور مایوس گاؤں والوں نے ایک رات بجلی کی مسلسل بندش کی وجہ جاننے کا فیصلہ کیا اور راج کمار اور پریتی کو ایک ساتھ پکڑ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب گاؤں والوں نے اندھیرے میں ان دونوںں کو ان کی ملاقات کی جگہ پر پکڑا تو وہ مشتعل ہو گئے اور لڑکے کی پٹائی کی جبکہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کو بچانے کی مسلسل کوشش کرتی رہی۔

معاملہ سنگین لڑائی میں بدل گیا اور اسے روکنے کے لیے گاؤں والوں نے پریتی اور راجکمار کی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بہت غور و فکر کے بعد، ان کی شادی مناسب رسومات کے بعد قریبی مندر میں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی، جس کی شناخت پریتی کے نام سے ہوئی ہے جو اندھیرے کی آڑ میں اپنے بوائے فرینڈ راجکمار سے ملنے جاتی تھی۔

پریتی ہر رات گاؤں کی بجلی کاٹ دیتی تھی جس کی وجہ سے گاؤں میں کئی چوری کی خبریں آتی تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں