دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو کوئی غیر معمولی چیز یا کام ہوتے ہوئے دیکھتے ویڈیو بناکرسوشل میڈیا پر شیئر کر دیتے ہیں ایسی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہونے کےساتھ حیران بھی کر رہی ہے کہ یہ کس کام س طرح ممکن ہے۔
اس ویڈیو میں روڈ پر ایک شخص کو الٹے اسکوٹر پر سواری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور آس پاس دیکھنے والے حیران ہیں کہ یہ کیسے کام کررہا ہے اور اسے کس طرح تیار کیا گیا کیونکہ یہ اسکوٹر دیکھنے میں بلکل عام اسکوٹر کی طرح ہے لیکن اسے مخالف سمت میں بیٹھ کر چلایا جاتا ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص کو سیٹ اور ہینڈل کے درمیان میں موجود خلا میں بیٹھ کر اور اسکوٹر چلانے کے عام طریقے کو چیلنج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس شخص نے اپنی اسکوٹر کو غیر روایتی انداز میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ عموماً لوگ اپنی اسکوٹر کی سیٹوں کو تبدیل کرنے اور نئی خصوصیات کو شامل کرتے ہیں جوکہ ایک طرح سے معمول کی تبدیلیاں ہیں، لیکن انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمن نامی شخص نے اپنی اسکوٹی کو چلانے والے اندازمکمل طورپرتبدیل کر دیا۔
اس میں سب سے زیادہ توجہ دلانے والا پہلو اسکوٹی کے ہینڈل کی پوزیشن ہے، جسے گاڑی کی اگلی سیٹ کے نیچے مخالف سمت میں رکھا گیا ہے۔
ویڈیو میں اس شخص کو سیٹ اور ہینڈل کے درمیانی خالی جگہ بیٹھ کر اسکوٹر چلانے کے عام طریقے کو چیلنج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جب یہ کسی مصروف شاہراہ پر اپنی نئی تبدیل شدہ اسکوٹی پر سواری کرتے ہوئے جاتا ہے توتمام افراد جو اس کے ارد گرد اپنی سواریوں میں سفر کر رہے ہوتے ہیں اسے عجیب و غریب منظر کو ریکارڈ کر لیتے ہیں تاہم وہ اس سوارے کے لیے اپنے ملے جلے تاثرات بھی یش کرتے ہیں،

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر اپنے فوری ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے اسے مزاحیہ اور دوسروں نے سوار کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی مصروف شاہروں پر اس طرح کی سواری کا مظاہرہ کرنے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















