Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہلی میں 3 دن کی تعطیلات کے اعلان پر ’جوان‘ کے شائقین کا مزاحیہ ردعمل

شاہ رخ خان کی ’جوان‘ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کا جنون بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

اس صورتحال کے دوران ، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جی 20 سربراہی اجلاس کی وجہ سے 8 سے 10 ستمبر تک عام تعطیل کا اعلان کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے جس دوران اسکول، شہری حکومت کے دفاتر، دہلی میونسپل کارپوریشن اور نجی دفاتر تین دنوں کے دوران بند رہیں گے۔

حکومت کی جانب سے اس اعلان کے بعد کنگ خان کے شائقین کی خوشی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور شاہ رخ خان کے مداحوں نے ان چھٹیوں کا تعلق فلم ’جوان‘ سے جوڑا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ڈھیروں مزاحیہ کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے اور ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ، ’’جوان دیکھنے کا یہ بہترین وقت ہے۔‘‘

ایک اور صارف نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال  کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ سچ بولو یہ سب جوان کے لئے تیاری کر رہے ہو ناں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں