آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کھانے پکانے کے لئے لکڑی کے برتنوں کا استعمال کیوں کرنا چاہیے۔
ماہرین صحت کے مطابق لکڑی کے کوکنگ ٹولزمیں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں جو جراثیم کو ماردیتی ہیں اور کھانے کی افادیت کو محفوظ بناتی ہے۔
جدیدیت کے ساتھ معاشرے نے کئی پائیدارماحولیاتی تبدیلیوں کو قبول کیا ہے۔جب سے لوگ ماحولیاتی طور پرآگاہ ہو ئےہیں تب سے پلاسٹک کا استمعال ترک کرنا شروع کر دیا ہے،اور دیگردیرپا آپشنز کا انتخاب کیا ہے۔
تازہ ترین تبدیلیوں میں سے ایک تبدیلی باورچی خانے میں ہوئی، لوگ دھات اور ایلومینیم کے استعمال کی بجائے لکڑی کے برتنوں کی طرف آنا شروع ہوئے، کچھ وجوہات ہیں جن کی وجہ سےآپ کو لکڑی کے کوکنگ ٹولز کا استعمال کرنا چاہیے۔
ماہرین نے بتایا کہ لکڑی میں قدرتی قدرتی مزاحمت کی خاصیت پائی جاتی ہے، یہ دوسری دھاتوں کی طرح ہیٹ اپ نہیں ہوتی، اس سے آپ کے ہاتھوں میں گرمی کی منتقلی کا امکان کم ہوتا ہے۔
مزید برآں، لکڑی کے برتن آپ کے کھانے کو جلانے کے لیے اتنے گرم نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ لکڑی کے کھانا پکانے کے برتنوں میں موروثی پائیداری ہوتی ہے اور اگر اسے صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو طویل مدت تک استعمال کیا جا سکتا ہے، لکڑی کے کھانا پکانے کے برتن تیزابی مادوں سے متاثر نہیں ہوتے۔




















