پاکستان کی مقبول شوبز جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان کی یورپ میں موج مستیاں جاری ہیں۔
دانش تیمور اور عائزہ خان ان دنوں یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، جہاں سے وہ مداحوں کو مسلسل اپنی دلکش تصاویر سے محظوظ کر رہے ہیں۔
حال ہی میں اس جوڑی نے اسپین کے مشہور سانتیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں ہونے والا فٹبال میچ دیکھا اور ریال میڈرڈ کو سپورٹ کیا۔
View this post on Instagram
میچ کے دوران ریال میڈرڈ اور والنسیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم عائزہ اور دانش کی پسندیدہ ٹیم ریال میڈرڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عائزہ خان اور دانش تیمور نے اسٹیڈیم سے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
عائزہ خان ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور پُرکشش نظر آئیں جبکہ دانش تیمور کا کیژوال لُک بھی مداحوں کو بھا گیا۔




















