Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کا سب سے عمر رسیدہ کبوتر چل بسا

23 جون 1981 کو پیدا ہونے والے اس سفید کبوتر نے اپنی زندگی کا بیشتر وقت اپنے 77 سالہ مالک ڈیوین اورنڈر کے ساتھ گزارا

عام طور پر کبوتروں کی اوسط عمر تقریباً 20 سال  ہوتی ہے تاہم شوگر نامی یہ کبوتر 44 سال اور 72  تک زندہ رہا رواں برس ایسٹر کے دن چل بسا۔

23 جون 1981 کو پیدا ہونے والے اس سفید کبوتر  نے اپنی زندگی کا بیشتر وقت اپنے 77 سالہ مالک ڈیوین اورنڈر کے ساتھ گزارا وہ اس کے  ساتھ ٹی وی پروگرام دیکھتا اور موسیقی سنتا تھا۔

مسوری چیسٹ فیلڈ سے تعلق رکھنے والے شوگر نامی اس کبوتر کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بطور پالتو پرندے کے  زندہ رہنے والا سب سے عمر رسیدہ کبوتر قرار دے دیا اس سے قبل یہ ریکارڈ حاصل کرنے والا کبوتر شوگر سے 15 سال چھوٹا تھا۔

ڈیوین نے رواں ماہ کے آغاز پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ وہ بہت خوش اور مطمئن لگتا وہ مجھ سے بہت محبت کرتا تھا ہم بہترین دوست تھے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی کمپنی کا کبوتروں کو ڈرونز میں بدلنے کا انوکھا دعویٰ

دونوں کے درمیان اتنا گہرا تعلق تھا کہ جب ڈیوین نیش وِل کے اسپتال میں تھے تو شوگر اتنا پریشان ہوگیا کہ اپنے پنجرے کے فرش پر ہی پڑا رہتا اور بہت کم کھاتا تھا تاہم مالک کے واپس آنے پر وہ دوبارہ پہلے جیسا ہو گیا۔

ڈیوین نے ایک اور موقع کو یاد کرتے ہوئے بتایا مجھے ایک ریکارڈنگ سیشن کے لیے نیش ول جانا پڑ اور میں نے شوگر کو اپنی ماں کے پاس چھوڑ دیا۔ انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ شوگر پنجرے کے فرش پر ہی پڑا ہے اور اٹھ نہیں رہا کیونکہ وہ میرے لیے غمگین تھا جب میں واپس آیا تو اس نے سیر ہوکر کھانا کھایا۔

ڈیوین کی خواہش تھی کہ ان کا پالتو پرندہ 50 سال کی عمر تک پہنچ جائے تاکہ وہ اس کے لیے ایک بڑی پارٹی رکھ سکیں اس مقصد کے لیے انہوں نے اس کی خوارک میں سالم اناج کے بیگل کا اضافی ٹکڑا اور بلینڈ کیا ہوا پاپ کارن شامل کیا۔

بدقسمتی سے شوگر ایسٹر کے دن انتقال کر گیا لیکن وہ ہمیشہ ڈیوین کے دل اور لوگوں کی یادوں میں  دنیا کا سب سے عمر رسیدہ کبوتر ہونے کی وجہ سے زندہ رہے گا۔

متعلقہ خبریں