معروف پاکستانی یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی نے ایک منفرد اور سنسنی خیز تجربہ کرتے ہوئے گہرے سمندر میں ڈبکی لگا دی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
نادر علی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر مکمل اسکوبا ڈائیونگ گیئر کے ساتھ سمندر کی گہرائی میں اترے جہاں وہ نہ صرف پانی کے اندر توازن برقرار رکھتے دکھائی دیے بلکہ سمندری حیات کے قریب جا کر ان کا مشاہدہ بھی کیا۔
View this post on Instagram
ایک منظر میں نادر علی مچھلیوں کے جھنڈ کے درمیان تیرتے ہوئے بھی نظر آئے جو دیکھنے والوں کے لیے نہایت دلچسپ اور حیرت انگیز تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس جرات مندانہ اقدام کو خوب سراہا ہے۔ کئی مداحوں نے اسے ”ایڈونچر آف دی ایئر“ قرار دیا جبکہ کچھ نے ان کی ہمت اور حوصلے کی تعریف کی۔















