Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کی کفایت شعاری پلان میں توسیع، سرکاری گاڑیوں اور بیرون ملک دوروں پر پابندیاں برقرار

وفاقی حکومت نے ملک میں جاری کفایت شعاری اقدامات میں 13 جون 2026 تک توسیع کر دی اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ منظوری ایندھن کے تحفظ اور کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی۔

حکومت کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی میں پچاس فیصد کمی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بدستور بند رکھی جائیں گی۔

اسی طرح تمام غیر ملکی سرکاری دوروں پر عائد پابندی بھی برقرار رہے گی تاکہ قومی خزانے پر اضافی بوجھ کم کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق حکومت موجودہ معاشی صورتحال میں اخراجات محدود رکھنے اور توانائی وسائل کے مؤثر استعمال کیلئے کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھنا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں