Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں ایک اور گرمی کی لہر، درجہ حرارت مزید بڑھنے لگا

کراچی میں اس وقت 20 تا 24کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد میں ایک اور گرمی کی لہر، درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری ہے اور  آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  75 فیصد ہے۔

شہرقائد میں اس وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج زیادہ زیادہ درجہ حرارت 35 تا 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 20 تا 24کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہے آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں