انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈھاکا ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے قومی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔
بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مقررہ وقت کے اندر اوورز مکمل نہ کرنے پر پاکستان ٹیم آٹھ اوورز پیچھے رہی جس کے بعد آئی سی سی نے میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آٹھ اہم پوائنٹس بھی کاٹ لیے۔
Pakistan have been docked vital #WTC27 points owing to slow over rate during the first Test against Bangladesh.
More details ⬇️https://t.co/wfvzY3zZZw
— ICC (@ICC) May 15, 2026
پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد پاکستان کی پوزیشن ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر مزید متاثر ہوئی ہے اور ٹیم صرف چار پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
یہ سزا آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو نے سنائی۔ آئی سی سی قوانین کے تحت مقررہ ہدف سے ہر ایک اوور کم ہونے پر پانچ فیصد میچ فیس جرمانہ اور ایک چیمپئن شپ پوائنٹ کی کٹوتی کی جاتی ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹیم کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مجوزہ سزا قبول کر لی، جس کے باعث معاملے میں باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔




















