پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ میں خراب پرفارمنس پر اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹیسٹ اسکواڈ سے 7 کھلاڑیوں کو فارغ کردیا۔
پی سی بی کے مطابق امام الحق، سلمان علی آغا اور محمد رضوان بھی ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کردیا گیا، جبکہ مائیک ہیسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔
دوسری جانب ٹیسٹ اسکواڈ میں صائم ایوب، عبداللہ فضل اور عرفات منہاس کو شامل کرلیا گیا ہے۔
نئے کھلاڑیوں میں عمران جونیئر، سعد بیگ، رضا اللہ اور محمد عمران بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق متبادل کھلاڑیوں میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں سے صرف دو کھلاڑی پہلے ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں، جبکہ 5 کھلاڑی پہلی مرتبہ ٹیسٹ کیپ حاصل کریں گے۔


















