Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کی دوبارہ شادی؛ حمزہ علی عباسی نے معاشرے کو آئینہ دکھادیا

طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین سے متعلق معاشرتی رویوں پر حمزہ علی عباسی نے برہمی کا اظہار کیا ہے

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کے دوبارہ شادی کرنے سے متعلق معاشرتی رویوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی طلاق یافتہ یا بیوہ خاتون دوبارہ شادی کرنا چاہتی ہے تو معاشرے کو اس کے فیصلے کو منفی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

اداکار نے زور دیا کہ خواتین کو اپنی زندگی کے اہم فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے اور دوبارہ شادی کی خواہش رکھنے والی خواتین کے ساتھ معاشرتی تعصب کے بجائے مثبت اور احترام پر مبنی رویہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Republic Insider (@republicinsider)