کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی 10 ہزار سے زائد روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 3 سو روپے کم ہوکر 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 6 سو 88 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے ہوگئی۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 113 ڈالرز کمی سے 4315 فی اونس ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 270 روپے کمی سے 6859 روپے ہوگئی۔


















