Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لوئی ڈریفس کمپنی نے ملتان میں اناج ذخیرہ کرنے کی سہولت کا افتتاح کر دیا

ملک کی گندم کی طلب 25 کروڑ سے زائد آبادی کے باعث مسلسل برقرار ہے

لوئی ڈریفس کمپنی  نے ملتان میں اناج ذخیرہ کرنے کی سہولت کا افتتاح کر دیا۔ یہ پاکستان میں کمپنی کا پہلا ملکیتی صنعتی مقام ہے، جس کے ذریعے جنوبی پنجاب میں تقریباً 40,000 میٹرک ٹن اناج ذخیرہ کرنے کی گنجائش کا اضافہ ہوا ہے۔ اور ملک میں LDC کی لاجسٹکس صلاحیتیں مزید مستحکم ہوئی ہیں۔

ایل ڈی سی کے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے سربراہ، روبنز مارکیزکا کہنا ہے کہ پاکستان اناج کے لیے ایک اہم مارکیٹ اور جنوبی ایشیا میں ایل ڈی سی کے لیے ایک اہم ملک ہے، جہاں بڑھتی ہوئی آبادی اور معیشتوں کا انحصار مضبوط اور باہم مربوط زرعی سپلائی چین اور تجارتی روابط پر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہپاکستان میں یہ سرمایہ کاری، مقامی مارکیٹ میں ہماری موجودگی کے ساتھ ساتھ، خطے میں صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کی ہماری صلاحیت کو بھی مضبوط بناتی ہے جو اپنی بنیادی اجناس کی تجارت سے متعلق صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کی ایل ڈی سی کی عالمی حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہے۔

پاکستان جنوبی ایشیا کی بڑی زرعی منڈیوں میں شامل ہے اور گندم پیدا کرنے اور استعمال کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ ملک کی گندم کی طلب 25 کروڑ سے زائد آبادی کے باعث مسلسل برقرار ہے۔

2010 میں پاکستان میں اپنے قیام کے بعد سے ایل ڈی سی نے ملک میں کپاس، اناج، تیل دار بیج، دالوں، چاول اور چینی کی منڈیوں میں اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے، جبکہ گندم کے شعبے میں بھی کمپنی کا نمایاں مقام ہے۔

پاکستان میں ایل ڈی سی کے کنٹری ہیڈ، محمد دانیال نے کہا کہ پاکستان کی مضبوط زرعی بنیاد اور اناج کی بڑھتی ہوئی طلب ہمارے کاروبار کے لیے مسلسل نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔

لاجسٹکس میں سرمایہ کاری سے ہم اپنے سپلائرز اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کر سکیں گے،سپلائی چین کو زیادہ مؤثر اور مضبوط بنانے میں معاونت ہوگی، اور پاکستان کے اناج کے شعبے کی ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔