امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا نے بغیر میک اپ اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس پر مداحوں کی جانب سے خوبصورت ردعمل سامنے آیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ لیڈی گاگا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی جس میں وہ بغیر میک اپ کے نظر آئیں۔
ویڈیو میں گلوکارہ نے مداحوں کو اپنی جلد کی دیکھ بھال سے متعلق ان چیزوں کے بارے میں بتایا جنہیں وہ اپنی اسکن کیئر روٹین میں اہم سمجھتی ہیں۔
ویڈیو کے دوران لیڈی گاگا کی منگنی کی انگوٹھی بھی نمایاں رہی جسے مداحوں نے پسند کیا اور اس کی تعریف کی۔
مداحوں نے لیڈی گاگا کی قدرتی خوبصورتی اور جلد کی بھی تعریف کرتے ہوئے ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے۔
View this post on Instagram
















