Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویمنز ایشیاکپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ایشیاکپ میں پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اپنے کم ترین اسکور 55 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ویمنز ایشیاکپ میں بھارت نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ویمنز ایشیاکپ میں پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اپنے کم ترین اسکور 55 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ بھارتی ٹیم نے 56 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہ جاسکیں، شوال ذوالفقار نے 14 اور منیبہ علی نے 13 رنز بنائے۔

دیگر بیٹرز میں عائشہ ظفر 2، صدف شمس 3، ایمان فاطمہ 5 اور ام ہانی 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ گل فیروزہ، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور کپتان فاطمہ ثنا کھاتہ بھی نہ کھول سکیں۔

بھارت کی جانب سے شری چرانی اور پریما راوت نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

56 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی سمرتی مندھانا 9 اور شفالی ورما 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

دپتی شرما 12 اور ہرمن پریت کور 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں اور بھارتی ویمنز ٹیم نے ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔