پاکستانی اداکارہ نوال سعید کا جیون ساتھی کے انتخاب سے متعلق حالیہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ مستقبل میں شادی کے لیے شوبز انڈسٹری سے باہر کسی شخص کو ترجیح دیں گی۔
نوال سعید کا کہنا تھا کہ جیون ساتھی کا انتخاب کیریئر کے انتخاب سے کہیں زیادہ مشکل اور ایک طرح کا جوا ہے۔ کیریئر میں انسان نئی چیزیں سیکھ سکتا ہے، اپنی غلطیوں سے سبق لے سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اپنا راستہ بھی تبدیل کرسکتا ہے لیکن زندگی کے ساتھی کا انتخاب اتنا آسان نہیں ہوتا۔
اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی انسان کے بارے میں یہ پیش گوئی نہیں کی جاسکتی کہ وہ مستقبل میں کس طرح کا ثابت ہوگا اسی لیے جیون ساتھی کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا ضروری ہے۔
View this post on Instagram
نوال سعید نے واضح کیا کہ جب بھی وہ شادی کا فیصلہ کریں گی تو شوبز انڈسٹری سے باہر کسی شخص کا انتخاب کرنے کو ترجیح دیں گی۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے کسی امیر یا انتہائی مشہور شخص کی تلاش نہیں بلکہ میں ایک ایسے انسان کو ترجیح دوں گی جو روادار، عزت کرنے والا، مہربان اور سادہ مزاج ہو۔
نوال سعید کے مطابق زندگی بھر ساتھ نبھانے کے لیے دولت اور شہرت سے زیادہ انسان کی شخصیت، رویہ اور دوسروں کے لیے احترام اہمیت رکھتا ہے۔















