لاہور کے پیکیجز مال میں پاکستان کے سب سے بڑے گیمنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں دنیا بھر کے نامور گیمنگ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
مقابلے میں پاکستان کے معروف ای اسپورٹس کھلاڑی اور عالمی شہرت یافتہ ارسلان ایش سمیت کئی پاکستانی اور بین الاقوامی گیمنگ اسٹارز آمنے سامنے ہوں گے۔
دو مرتبہ ای ڈبلیو سی چیمپئن اُلسان بھی اس بڑے گیمنگ ایونٹ کا حصہ ہیں، جبکہ سن، اے کے، رنگچو، کے ٹاپ، ایچ ڈوپ اور زبیر سمیت دیگر معروف کھلاڑی بھی مقابلوں میں شریک ہیں۔
ایونٹ میں ٹیکن 8، فیٹل فیوری، فیفا اور اسٹریٹ فائٹر 6 کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
پاکستانی شائقین کو پہلی بار عالمی معیار کے گیمنگ مقابلے براہ راست دیکھنے کا موقع ملے گا، جہاں بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔
پیکیجز مال کے گراؤنڈ فلور پر عام شہریوں کے لیے خصوصی گیمنگ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس سے گیمنگ کے شوقین افراد ایونٹ کا بھرپور حصہ بن سکیں گے۔



















