ایس آئی ایف سی نے جاپانی کمپنی Sumitomo Corporation کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے پیشکش کی۔
جاپانی کمپنی Sumitomo Corporation پاکستان کے معدنی ذخائر اور نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے گی۔
پاکستان کے وسیع معدنی وسائل جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاروں کے تحفظ، خصوصی سیکیورٹی انتظامات اور پالیسی استحکام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
معدنی وسائل، بہتر سرمایہ کاری سہولت کاری اور پالیسی استحکام پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مارکیٹ بنا رہے ہیں۔
غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاری دوست ماحول کے قیام میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
















