برمنگھم: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوکئی ہے جب کہ قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ برمنگھم میں جاری ہے جس کے پہلے دن کے کھیل کے دوسرے سیشن میں قومی بیٹنگ لائن بری ناکام ہوکر 133 رنز پر ڈھیرہوگئی۔
Pakistan are bowled out for 133 🏏#ENGvPAK | #PakistanCricket pic.twitter.com/k1m33bbVjg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2026
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو قومی بلے بازوں کی خراب کارکردگی کی بدولت میزبان ٹیم کے لیے درست ثابت ہوا۔
پاکستانی بلے باز ایک کے بعد ایک آتے گئے اور اپنی وکٹ گنواتے گئے جب کہ 7 بلے باز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، صرف سعود شکیل نے 43 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
علاوہ ازیں صائم ایوب صفر، ازان اویس 9، عبداللہ شفیق 3، شان مسعود 5، کپتان بابر اعظم 7، غازی غوری 4، محمد عمران 5، رضا اللہ 11 اور محمد عباس 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ اولی روبنسن اور جوفرا آرچر کے حصے میں 3،3 وکٹیں آئیں۔



















