پاکستانی شوبز کے مقبول اداکار بلال عباس خان کی دولہا بنے نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر کئی مداح پہلی نظر میں اداکار کی شادی سمجھ بیٹھے۔
دراصل بلال عباس معروف فیشن برانڈ کے نئے نکاح فوٹو شوٹ کا حصہ بنے ہیں جس میں وہ روایتی دولہا کے روپ میں نظر آئے۔
فوٹو شوٹ کے دوران بلال عباس نے سفید شیروانی زیب تن کی جس پر سلور اور سیکوئن ورک نمایاں تھا جبکہ ان کے ساتھ موجود ماڈل آف وائٹ اور سلور عروسی لباس میں دکھائی دیں۔
View this post on Instagram
مسجد میں کیے گئے اس فوٹو شوٹ میں دیگر ماڈلز کو بھی خاندان کے افراد کے روپ میں شامل کیا گیا جس کے باعث پورا منظر کسی حقیقی نکاح کی تقریب کا تاثر دے رہا تھا۔
بلال عباس کی مسکراتی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئیں اور متعدد مداح انہیں دولہا کے روپ میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔
View this post on Instagram
ایک مداح نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہیں لیکن بلال عباس کو دولہا کے روپ میں دیکھ کر انہیں بھی ’منی ہارٹ اٹیک‘ آگیا۔
تاہم مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بلال عباس نے شادی نہیں کی بلکہ ان کا دولہا روپ صرف فیشن فوٹو شوٹ کا حصہ تھا۔

















