امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں اور اگر دوبارہ موقع ملا تو ایران پر حملے کا ہی فیصلہ کروں گا۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جبکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کا نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ جنگ وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو جائے گی۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میرے حامی ایران کے خلاف جنگ کے معاملے پر مایوس نہیں بلکہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی بحری صلاحیت بھی ختم کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں بعض لوگ واشنگٹن میں سیاسی تبدیلی کا انتظار کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ڈیموکریٹس ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت دیں گے۔




















