Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار

عالمی مارکیٹ میں 56ڈالر کمی کے ساتھ فی اونس سونے کی قیمت 4342 ڈالر ہو گئی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور آج بھی بڑی ہزاروں روپے کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 6 سو روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے ہو گئی، اسی طرح  10گرام سونے کے نرخ 4401 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 91ہزار577 روپے ہو گئے۔

عالمی مارکیٹ میں 56ڈالر کمی کے ساتھ فی اونس سونے کی قیمت 4342 ڈالر ہو گئی جبکہ 253 روپے کمی سے چاندی کی ایک تولہ قیمت 6871 روپے پر آگئی۔