Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2029 اور 2031 کی میزبانی کا فیصلہ کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی

ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل کا 242واں اجلاس 14 اور 15 ستمبر کو ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ہوگا

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2029 اور 2031 کی میزبانی کے حوالے سے اہم فیصلہ 15 ستمبر کو کیا جائے گا۔

ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل کا 242واں اجلاس 14 اور 15 ستمبر کو ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ہوگا، جس کی صدارت ورلڈ ایتھلیٹکس کے صدر سیبسٹین کو کریں گے۔

اجلاس کے دوسرے روز 15 ستمبر کو 2029 اور 2031 کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی سے متعلق فیصلہ میڈیا کانفرنس میں سنایا جائے گا۔

میڈیا کانفرنس بڈاپسٹ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 15 منٹ پر ہوگی، جبکہ کانفرنس آن لائن ویڈیو رابطے کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں