Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حرا مانی کا بولڈ انداز؛ سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

اداکارہ حرا مانی کا نیا فیشن انداز صارفین کو پسند نہ آیا

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ حرا مانی کو ان کے حالیہ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے فیشن فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ مختلف انداز میں نظر آئیں۔

اداکارہ نے گھٹنوں تک آنے والا لباس زیب تن کیا جبکہ میک اپ کو سادہ اور قدرتی رکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

فوٹوشوٹ کی بعض تصاویر میں حرا مانی نے منفرد اور بولڈ انداز اپنایا جبکہ ایک تصویر میں لباس کے بٹن کھلے ہوئے دکھائی دیے۔ ایک اور تصویر میں اداکارہ کو سرخ روشنی کے ماحول میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے اداکارہ کے فیشن انتخاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر ضروری توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جبکہ کچھ نے گزشتہ برسوں کے دوران ان کے انداز میں آنے والی تبدیلی پر حیرت کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے حرا مانی کے نئے انداز کو نامناسب قرار دیا جبکہ دیگر نے ان کے فیشن انتخاب پر سوالات اٹھائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)