سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل گرنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مسجد سمیت متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جازان کے علاقے الطوال میں کارروائیاں کیں اور متاثرہ مقامات کا جائزہ لیا۔
سعودی حکام نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حالیہ دنوں کے دوران جنوبی سعودی عرب میں حوثیوں کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق منگل کو ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کے نتیجے میں 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔



















