Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شرائط پوری کرو ورنہ مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران کا امریکا کو دو ٹوک جواب

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جلد اور شدت سے امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے

ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ تہران اپنی شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں کرے گا۔

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے متضاد بیانات سے توجہ نہیں ہٹنی چاہیے، تیل اور آبنائے ہرمز کی صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران کی شرائط پوری ہونے تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، بات ختم۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جلد اور شدت سے امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ امریکا کرے گا۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے ایک طرف مذاکرات نہ کرنے اور دوسری طرف بات چیت پر آمادگی کے متضاد اشاروں سے گمراہ نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ 18 جون کو امریکا اور ایران کے درمیان خطے میں جاری جنگ کو تمام محاذوں پر ختم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے، جس میں لبنان بھی شامل تھا۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک کو 60 روز کے اندر حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کرنا تھے، جس کی مدت 17 اگست کو ختم ہوگئی، تاہم حالیہ کشیدگی میں اضافے کے بعد ان مذاکرات کا مستقبل اب بھی غیر واضح ہے۔

متعلقہ خبریں