معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد نے جلد اپنا ذاتی یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایمان اسد کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میری بہن کا یوٹیوب چینل آئندہ ایک سے دو روز میں تیار ہونے کی توقع ہے۔
عون شیخ نے فالوورز سے اپیل کی کہ وہ ایمان اسد کو بھی اسی طرح محبت اور سپورٹ دیں جس طرح وہ ان کے خاندان کے دیگر افراد کو دیتے آئے ہیں۔
View this post on Instagram
ایمان اسد ماضی میں رجب بٹ کے فیملی ولاگز کے ذریعے سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہوئی تھیں تاہم وقت کے ساتھ ان کی ویڈیوز میں شرکت محدود ہوگئی تھی۔
اب ذاتی یوٹیوب چینل کے ذریعے ایمان اسد اپنے پسندیدہ موضوعات پر آزادانہ طور پر کانٹینٹ شیئر کرسکیں گی تاہم چینل کے نام، پہلی ویڈیو اور کانٹینٹ کی نوعیت کے حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔














