Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خودکشی کے خیالات؛ مومنہ اقبال نے شادی سے پہلے کی مشکل گھڑی کا احوال سنا دیا

شادی سے 12 روز قبل خودکشی کا سوچنے لگی تھی، مومنہ اقبال

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے صرف 12 روز قبل میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھی اور ایک موقع پر خودکشی کے بارے میں سوچنے لگی تھی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے شادی سے قبل پیش آنے والی مشکلات اور اس دوران اپنی ذہنی کیفیت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چڈھر کے ساتھ جاری تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے مومنہ اقبال نے بتایا کہ اس عرصے میں مجھے شدید ذہنی اذیت اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے خدشہ تھا کہ میرا نجی مواد منظرِ عام پر آسکتا ہے جس کے باعث میں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوگئیں۔ شادی سے 12 روز قبل میں جذباتی طور پر اس قدر ٹوٹ چکی تھی کہ خودکشی کے بارے میں سوچنے لگی تھی۔

مومنہ اقبال نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں مجھے یہ خوف بھی لاحق تھا کہ میرے منگیتر حمزہ مجھے چھوڑ دیں گے تاہم صورتحال اس کے برعکس رہی۔

اداکارہ کے مطابق میرے منگیتر نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا اور حالات کا سامنا کرنے کے لیے مجھے حوصلہ اور طاقت فراہم کی۔

متعلقہ خبریں