عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، امریکی خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی جبکہ برینٹ خام تیل بھی 3 فیصد سے زائد سستا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 99.96 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 3.24 فیصد کمی کے بعد 102.41 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
دوسری جانب ہیٹنگ آئل کی قیمت میں 3.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 5.09 ڈالر فی گیلن ہوگئی، جبکہ گیسولین کی قیمت 0.86 فیصد کمی کے بعد 3.46 ڈالر فی گیلن پر آگئی۔
یورپی گیس کی قیمت بھی 1.44 فیصد کم ہوئی اور 76.90 یورو فی میگاواٹ گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
تاہم توانائی کی بعض دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایل این جی جے کے ایم کی قیمت 8 فیصد اضافے کے بعد 27.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
میتھانول کی قیمت میں 3.38 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3545 یوآن فی ٹن پر پہنچ گئی، جبکہ کوکنگ کول کی قیمت 0.74 فیصد اضافے کے بعد 273 ڈالر فی ٹن ہوگئی۔
پروپین کی قیمت میں 0.77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 0.86 ڈالر فی گیلن ہوگئی۔




















