Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسزکی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بھر پورکارروائیاں جاری ہیں

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے7دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔

سیکیورٹی فورسزکی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بھر پورکارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگورکے علاقے فتح علی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔ کارروائی کے دوران ہلاک فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی کے علاقےدھاڈرمیں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات پر کچھی میں کی گئی مؤثر کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے اورامن وامان کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں