شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ماضی میں ایک ساتھی اداکار سے محبت ہونے کا انکشاف کیا ہے تاہم انہوں نے اداکار کا نام بتانے سے گریز کیا۔
اداکارہ صبا قمر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایک چیریٹی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔
گفتگو کے دوران صبا قمر نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ چند سال قبل مجھے ایک ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی۔
صبا قمر نے کہا کہ مذکورہ اداکار میرے ڈرامے کے ساتھی نہیں بلکہ ایک فلم میں میرے ساتھ کام کرچکے تھے تاہم اداکار اب شادی شدہ ہیں اسی لیے میں ان کا نام ظاہر نہیں کروں گی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اپنی بھانجی سے اس بارے میں بات کی تو اس نے مجھے مشورہ دیا کہ میں اداکار کو بھول کر زندگی میں آگے بڑھوں کیونکہ دونوں اس وقت صرف شوٹنگ کررہے تھے۔
صبا قمر کے اس انکشاف کے بعد ان کا بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا جبکہ صارفین مختلف اداکاروں کے نام لے کر قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔

















