Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسجد الحرام کے معروف مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کر گئے

شیخ ابراہیم المدنی ایک عرصے سے مسجد الحرام میں اذان دے کر مسلمانوں کو نماز کی دعوت دیتے رہے

مسجد الحرام کے معروف مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

حرمین کے ایکس اکاؤنٹ پر شیخ ابراہیم المدنی کی تصویر جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ کبھی کبھی وہ مسجدِ الحرام کی ’مکبریہ‘ میں کئی کئی دن بالخصوص رات کے آخری پہر میں عبادت اور اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرنے میں مشغول رہتے تھے۔

شیخ ابراہیم المدنی ایک عرصے سے مسجد الحرام میں اپنی دلنشین آواز میں اذان دے کر مسلمانوں کو نماز کی دعوت دیتے رہے، ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد علماء، مشائخ اور مختلف حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے علاوہ سعودی شہریوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بھی شیخ ابراہیم المدنی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

متعلقہ خبریں