Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینئر اداکارہ سنگیتا نے تیسری شادی کی تصدیق کردی، شوہر کون ہیں؟

بیٹیوں کی شادیاں ہونے کے بعد میں خود کو تنہا محسوس کرنے لگی تھی، اداکارہ

پاکستان کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ 14 برس سے فلم انڈسٹری سے وابستہ ڈسٹری بیوٹر طارق میندرو کے ساتھ ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں۔

ایک حالیہ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے پہلی مرتبہ اپنی موجودہ شادی کے بارے میں کھل کر بات کی اور اپنی سابقہ ازدواجی زندگی کے تلخ تجربات بھی شیئر کیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری پہلی شادی ہمایوں قریشی جبکہ دوسری شادی نوید اکبر سے ہوئی تھی تاہم دونوں شادیاں کامیاب نہ ہوسکیں اور وقت کے ساتھ یہ رشتے ختم ہوگئے جس کے میں نے طارق میندرو سے تیسری شادی کی۔

انکا کہنا تھا کہ بیٹیوں کی شادیاں ہونے کے بعد میں خود کو تنہا محسوس کرنے لگی تھی، اسی دوران طارق میندرو نے مجھے متعدد مرتبہ شادی کی پیشکش کی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے سوچا کہ عمر کے اس حصے میں زندگی گزارنے کے لیے ایک ساتھی کا ہونا ضروری ہے جس کے بعد میں نے طارق میندرو سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنی موجودہ ازدواجی زندگی کے حوالے سے سنگیتا نے کہا کہ میرے شوہر نہ گالم گلوچ کرتے ہیں، نہ ہاتھ اٹھاتے ہیں اور نہ ہی بلاوجہ جھگڑا کرتے ہیں، اگر کبھی شوہر غصے میں ہوں تو وہ خاموشی سے کمرے سے باہر چلے جاتے ہیں جس سے صورتحال مزید خراب ہونے سے بچ جاتی ہے۔

ویڈیو دیکھیں

متعلقہ خبریں