پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی، سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے جس سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط اور سرکاری وفود کی آمدورفت مزید آسان ہوجائے گی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ویزا فری سہولت سے متعلق معاہدہ طے پایا۔
Pleased to announce that on the sidelines of #UNGA2026,
I signed today with my brother, His Highness Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan, the “Agreement between Islamic Republic of Pakistan and Kingdom of Saudi Arabia on the abolition of visa requirements for holders of Diplomatic and Official/Special Passports.”This important step will further facilitate high-level engagement and institutional exchanges, and contribute to advancing our enduring and brotherly strategic partnership across all areas of mutual interest.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 21, 2026
اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں معاہدے پر دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی اور سرکاری، خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کرکے خوشی ہوئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط اور باہمی تبادلے کو فروغ ملے گا۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تزویراتی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ہوگا۔















